کولکاتا:گذشتہ روز اتوار کو جلپائی گوڑی ضلع کے دھوپگوری میں ایک جلسہ عام سے وزیرا عظم مودی نے بدعنوانی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کئی معاملات میں کی جانچ چل رہی ہے، میں آپ کو گرانٹی دیتا ہوں کہ جانچ میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ضمانت دیتا ہوں۔ چار جون کے بعد بدعنوانوں کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئے گی۔
پیر کو ممتا نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ چار جون کے بعد وہ سب جیل جائیں گے! کیا یہ وزیر اعظم کے عہدے کے شایان شان ہے؟ پورے ملک کو جیل میں ڈال دو۔ ممتا نے ایجنسی کو لے کر مودی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایجنسیوں کی مدد سے پورے ملک کو جیل بنا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دھمکی مت دو۔ تم کس کو دھونس دے رہے ہو؟ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
اتوار کو مودی نے ریاست میں حکمراں جماعت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول چاہتی ہے کہ ان کے غنڈوں کو دہشت گردی کا لائسنس مل جائے۔ تفتیش کار تفتیش کے لیے گئے تو ان پر حملہ کر دیا گیا۔ دوسروں کے ذریعے حملہ کیا۔ ایک ایسی پارٹی جو قانون اور آئین کو تباہ کرتی ہے۔ پیر کو ممتا بنرجی نے ایجنسی کو لے کر بی جے پی پر پھر حملہ کیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو یہ سوال بھی اٹھایا کہ وزیر اعظم نے جلپائی گوڑی میں میٹنگ میں شمالی بنگال کی تباہی کے بارے میں اپنا منہ کیوں نہیں کھولا۔ انہوں نے کہاکہ محترم وزیراعظم، آپ کو بلاکس میں مہم چلانی چاہیے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں یہ آپ کا جمہوری حق ہے۔ لیکن کیا آپ نے جلسہ سے جلپائی گوڑی کے لوگوں کے لیے کسی مدد کا اعلان کیا؟ ممتا نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے بنگال باڑی پروجیکٹ میں 5000 مکانات کی تعمیر کے لیے ہر خاندان کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن نہیں ہوتے تو میں ایک سیکنڈ میں معاوضہ دیدیا جاتا۔