خواتین نے نہیں این آئی اے نے حملہ کیا، بھوپتی نگر معاملے میں ممتا کا جوابی ردعمل رائے گنج: مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ آج پورا ملک اس کا گواہ ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ جانچ کے نام پر ایجنسیاں جو کچھ کر رہی ہیں، وہ کیا صحیح ہے۔ مغربی بنگال میں حکومت ہے، پولیس انتظامیہ ہے۔ اسے اپنا کام کرنے دیجیے۔ سندیش کھالی میں زمین کا مسئلہ تھا۔ پولیس نے کارروائی کی اور اس معاملے میں قصوروار کو گرفتار کرلیا۔
ان کا کہنا ہے کہ چند نیوز چینلز کے کاموں پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ نیوز چینلز نے پورے معاملے کی جانچ کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ پہلے پورے معاملے کی تفصیلی جانکاری حاصل کریں، اس کے بعد خبر بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگال میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ - attack on NIA team in Bengal
واضح رہے کہ چند ماہ قبل مغربی بنگال میں راشن کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں ماخوذ اور جیل میں بند ٹی ایم سی کے مضبوط رہنما شیخ شاہجہاں اور ایک اور حکمراں پارٹی لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے سندیش کھالی میں مظاہرین کے ذریعہ ای ڈی افسران کی ایک ٹیم کو گھیر لیا گیا تھا، ان پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مغربی بنگال کی حکمراں پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی گئی تھی۔