مالیگاؤں:این آئی اے خصوصی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ دراصل پرگیہ کو کورٹ نے حاضر ہونے کا اس لیے حکم دیا کہ گواہان کی گواہی کے بعد ان سے کورٹ سوال کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ کورٹ کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران پرگیہ کے کورٹ میں نہ ہونے کے سبب سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت کورٹ بیان لینے کے لیے اُن کو طلب کر رہی ہے۔ لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے وہ کورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے حاضر نہیں ہو رہی۔
ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ کی کارروائی میں کسی بھی ملزمہ کے لیے کورٹ گواہان کی گواہی کے بعد اس سے اس لیے پوچھ گچھ کرتی ہے تاکہ کورٹ اپنے فیصلے سے پہلے ملزم یا ملزمہ کے جو حقوق ہیں اُن کے تحت اُن کو اس بات کہ موقع دیتی ہے کہ تاکہ فیصلے سے قبل یا فیصلے کے بعد ملزم یا ملزمہ یہ نہ کہہ سکیں کہ اُن کو موقع نہیں دیا گیا۔