کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا - Waqf Amendment Bill
AIMPLB Meets CM Siddaramaiah: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کئی اراکین نے کرناٹک وزیراعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی، بی جے پی کے وقف ترمیمی بل کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی، وزیراعلیٰ سے بل کو مسترد کرنے میں رول ادا کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
بنگلور: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد فضل الرحیم کی قیادت میں مقامی علماء و دانشوران اور اے آئی ایم پی ایل بی کے اراکین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی اور مودی حکومت کی جانب سے پرپوز کیے گئے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا، قفد نے کہا کہ بی جے پی کا وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی جائدادوں کو چھیننے و انہیں بے گھر کرنے کی ایک سازش ہے اور چیف منسٹر سے اپیل کی کہ حکومت تلنگانہ کی طرح سی ایم سرکاری سطح پر اس بل کو نامنظور کریں۔
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
سی ایم سدارامیا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولوی محمد فضل الرحیم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے انہیں تیقن دلایا کہ کرناٹک میں مرکزی وقف امینڈمنٹ بل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر مولوی محمد فضل الرحیم نے وقف امینڈمنٹ بل پر ایک مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ بل انکانسٹی ٹیوشنل ہے، جسے ملک میں انتشار برپا کرنے کی سازش کے تحت لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اس وفد میں کرناٹک کے بعض ارکان بورڈ نیز مسلمانوں کی مقتدر دینی وملی جماعتوں کے ریاستی سربراہ اور شہر بنگلور کی نمایاں شخصیات شامل تھیں، جن میں بطور خاص آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان میں کے رحمٰن خان، سابق مرکزی وزیر، مولانا سید تنویر احمد ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کرناٹک، الحاج عاصم افروز سیٹھ اس کے علاوہ مولانا شبیر احمد حسینی ندوی صدر مدرسہ اصلاح البنات بنگلور، مفتی شمس الدین قبلی قاسمی سکریٹری جمعیت علما کرناٹک، حافظ فاروق احمد جمعیت علما کرناٹک، حافظ سید انعام عبداللہ سکریٹری جمیت علما کرناٹک، ڈاکٹر سعد امیر حلقه جماعت اسلامی ہند، مولانا وحید الدین جماعت اسلامی، مولانا مقصود عمران امام و خطیب جامع مسجد بنگلور، مفتی محمد اسلم رشادی قاسمی رکن شوریٰ مرکز سلطان شاہ، مفتی محمد علی قاضی جنرل سکریٹری جماعت اہل سنت و چیئرمین کرناٹک اردو اکیڈمی، عثمان شریف و دیگر شامل رہے۔
کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا (ETV Bharat Urdu)
وفد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ یہ ترمیمی بل خالصتاً مرکزی حکومت کی بدنیتی پر مبنی ہے، جس کا مقصد وقف ایکٹ 1995 کو کمزور کرنا ہے، جسے کانگریس کی سرکار نے منموہن سنگھ جی کی قیادت میں 2013 میں خاصا مضبوط کیا تھا۔ یہ ترمیمی بل وقف املاک پر سرکاری و غیر سرکاری قبضوں کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔ اس میں نہ صرف ریاستی وقف بورڈوں و سینٹرل وقف کونسل کے اختیارات کو خاصا کمزور و مضمحل کیا گیا ہے بلکہ ایک طرح سے پورا اختیار کلکٹر وسرکاری انتظامیہ کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے ہماری گزارش ہے کہ کانگریس پارٹی اور پارلیمنٹ میں موجود آپ کے ممبران اس بل کی بھر پور مخالفت کریں اور اسے ہرگز ہرگز بھی منظور نہ ہونے دیں۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے ایک تحریری یاداشت بھی وزیر اعلیٰ کو سونپی جس میں اس بل کی ایک ایک شق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مولوی محمد فضل الرحیم نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وفد کی باتوں کو بہت غور اور سنجیدگی سے سنا اور وعدہ کیا کہ ان کی اور کانگریس پارٹی کی پوری کوشش ہوگی کہ یہ بل منظور نہ ہونے پائے۔