ممبئی: پوتر پورٹل پر اردو اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری نہ ہونے کو لیکر آج ایوان اسمبلی میں مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے حکومت کی غلطیوں کو اجاگر کرتے ہوئے یہ سوال کیا ہے کہ اردو کے لیے سیمی انگلش اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے، اسے جلد سے جلد منسوخ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح سے جن اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے وہ غیر قانونی ہے اسلئے اسے رد کیا جائے۔غور طلب ہے کہ اس بارے میں ای ٹی وی بھارت نے کل ہی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے سوال کیا تھا جس کا اُنہوں گول مول جواب دیا تھا۔ اب ایوان میں یہ سوال کیا گیا ہی تو حکومت اس جانب کیا قدم اٹھاتی ہے اس پر سب کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں۔
پوتر پورٹل کی تقرری منسوخ کی جائے: ڈاکٹر وجاہت مرزا - تقرری منسوخ
Wajahat Mirza on Pavitr Portal مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت مرزا نے اسمبلی سیشن کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوتر پورٹل کی تقرری منسوخ کی جائے۔ اس کے ذریعہ اردو میڈیم اسکولوں میں جن امیدواروں کی تقرری ہوئی یے وہ غیر قانونی ہے۔
Published : Mar 2, 2024, 2:36 PM IST
یہ بھی پڑھیں:پوِتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی تقرری پر وزیر تعلیم کا ردعمل
ای ٹی وی بھارت نے ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر جب اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں انگلش نہیں پڑھنا چاہیے۔ اُردو میڈیم اسکولوں میں انگلش پڑھانا چاہئے جو تقرری سیمی انگلش کی ہو رہی ہے ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں اور جلد ہی اسے حل کریں گے۔ واضح رہے کی اس سلسلہ میں کچھ غیر سرکاری تنظیم کے کارکنان نے حکومت سے اور اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا اور اپنی بتا رکھی اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُردو میڈیم میں تقرری سیمی انگلش نہیں بلکہ اُردو ٹیچر کی ہی ہونی چاہیے۔