اورنگ آباد: مراٹھواڑہ میں خشک سالی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے قلت ہے، دیہی علاقے میں رہنے والے کسانوں کی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ اسی لیے یہ لوگ دوسروں کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیے جا رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں پینے کے لیے پانی نہیں ہے، سرکاری ٹینکر آٹھ سے دس دن میں ایک بار آتے ہیں، اور گھر میں زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے گھر میں زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے، اسی لیے انہیں خرید کر پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے، اس گاؤں کی خواتین کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں کام نہیں ہونے کی وجہ سے یہ لوگ دوسروں کے کھیتوں میں کام کرنے کے لیےجارہے ہیں۔
شدید دھوپ میں انہیں پیدل جاکر کام کرنا پڑرہا ہے کئی بار انہیں زیادہ دھوپ کی وجہ سے انہیں اسپتال میں بھی جانا پڑا ہے، ان خواتین کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی پیسے یہ کماتی ہے، اس میں تھوڑا بہت پیسے بچا کر انہیں پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔