ETV Bharat / jammu-and-kashmir

من کی بات پروگرام: پی ایم مودی نے نوجوانوں سے این سی سی میں شامل ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریڈیو پروگرام من کی بات کے 116ویں ایپی سوڈ سے خطاب کیا۔

من کی بات پروگرام کی علامتی تصویر
من کی بات پروگرام کی علامتی تصویر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2024, 1:08 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مشہور ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 116ویں ایپی سوڈ میں مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے 'ترقی یافتہ بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ' کا اعلان کیا۔

اس کا اہتمام اگلے سال سوامی وویکانند کے 162ویں یوم پیدائش پر کیا جائے گا۔ اس کا بنیادی مقصد ترقی یافتہ بھارت بنانے میں درپیش چیلنجز میں نوجوانوں کے کردار پر زور دینا ہے۔ اس دوران انہوں نے این سی سی کیڈٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ این سی سی کیڈٹس میں شامل ہوں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی شخصیت کی نشوونما میں بہت فائدہ مند ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ 'میں نے لال قلعہ کی فصیل سے ایسے نوجوانوں کو جن کے پورے خاندان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے، سیاست میں آنے کی دعوت دی۔ ایسے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست سے جوڑنے کے لیے ملک میں مختلف خصوصی مہمات چلائی جائیں گی۔ 'ترقی یافتہ بھارت یوتھ لیڈر ڈائیلاگ' بھی ایسی ہی ایک کوشش ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے حالیہ تین ممالک کے دورے کا بھی ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 'بھارت سے ہزاروں کلومیٹر دور گویانا میں ایک 'منی انڈیا' بسا ہوا ہے۔ تقریباً 180 سال پہلے بھارت سے لوگوں کو کھیتوں میں کام کرنے اور دوسرے کام کے لیے گویانا لے جایا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی کے 'من کی بات' پروگرام کے 10 سال مکمل

آج گویانا میں ہند نژاد لوگ سیاست، کاروبار، تعلیم اور ثقافت کے ہر میدان میں گویانا کی قیادت کر رہے ہیں۔ گویانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی بھی ہند نژاد ہیں اور انہیں اپنے ہندوستانی ورثے پر فخر ہے۔

اس دوران پی ایم مودی نے شہروں میں معدوم ہو رہی گوریوں کو بچانے کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ 'گوریا چڑیاں ہمارے اردگرد حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن آج کل شہروں میں چڑیاں کم ہی نظر آتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی شہر کاری کی وجہ سے چڑیا ہم سے دور ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینیمیشن کی دنیا میں بھارت کا نیا انقلاب، ڈیجیٹل گرفتاری فریب، جانیے من کی بات میں کیا کیا بولے وزیراعظم مودی

آج کی نسل کے بہت سے بچوں نے چڑیوں کو صرف تصویروں یا ویڈیوز میں دیکھا ہے۔ ایسے بچوں کی زندگی میں اس خوبصورت پرندے کو واپس لانے کے لیے کچھ انوکھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چنئی کے کدوگل ٹرسٹ نے چڑیوں کی آبادی بڑھانے کی مہم میں اسکول کے بچوں کو بھی شامل کیا ہے۔

ادارے کے لوگ سکول جا کر بچوں کو روزمرہ کی زندگی میں گوریا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ ادارہ بچوں کو چڑیوں کے گھونسلے بنانے کی تربیت دیتا ہے۔ اس کے لیے ادارے کے لوگوں نے بچوں کو لکڑی کا چھوٹا سا گھر بنانا سکھایا۔ اس میں چڑیوں کے رہنے اور کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان: ایم پی میں شاندار آرٹ ورک، اروناچل میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی، جانیے من کی بات میں کیا کیا بولے پی ایم مودی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.