اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی میں ڈوب کر ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد دینے کا مطالبہ - veraval Muslim Samaj Seva react - VERAVAL MUSLIM SAMAJ SEVA REACT

ویراول مسلم سیوا سماج کے ایک نمائندے نے ریاستی وزیر بھوپیندر پٹیل سے ملاقات کی اور بارش کے بعد مختلف علاقوں میں جما پانی کے باعث جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنے والے لوگوں کو وزیراعلیٰ رلیف فنڈ سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

پانی میں ڈوب کر ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کوچیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد دینے کا مطالبہ
پانی میں ڈوب کر ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کوچیف منسٹر ریلیف فنڈ سے امداد دینے کا مطالبہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 10:54 AM IST

احمدآباد:ویراول مسلم سیوا سماج کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ویروال وارڈ نمبر 5 اور 6 میں برسوں سے بارش کے پانی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تلافی کی کوشش جائے۔ فور ٹریک روڈ سے آنے والا اوور فلو پانی کو روکنے کے لیے نہر کی ضرورت ہے۔ اس سال پانی میں ڈوب نے سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کو جلد از جلد وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے امداد دی جائے۔

انہوں نے گجرات اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امیت بھائی چاوڈا سے بھی سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں مکمل جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اسمبلی اجلاس کے دوران گجرات حکومت تک پہنچائیں گے۔ جلد از جلد اس حکومتی محکمے کو رپورٹ کریں گے تاکہ اس کو حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 25۔2024 مایوس کن: مجاہد نفیس

اس معاملے پر گجرات اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور رکن اسمبلی عمران بھائی کھیڑا والا کی سابق ایم ایل اے غیاث الدین شیخ سے بات کی۔ انہوں نے اس معاملے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ یقین دلایا کہ وہ ان معاملات کو متعلقہ محکمہ میں حل کرنے کے لیے رہنمائی کریں گے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کو تمام حالات سے آگاہ کرانے کی کوشش کریں گے۔ نہر کی جلد از جلد تعمیر کروا کر عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details