اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح کےلئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں: رنچین لہامو - Rinchen Lamo - RINCHEN LAMO

میرٹھ میں قومی اقلیتی کمیشن کی ممبر رنچین لہامو نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کےلیے بہت سی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح کےلئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں: رنچین لہامو
مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح کےلئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں: رنچین لہامو (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 23, 2024, 9:54 PM IST

میرٹھ : ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج قومی اقلیتی کمیشن کی ممبر رنچین لہامو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اس دوران انہوں نے الگ الگ مقامات پر استقبالیہ پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے اقلیتوں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کو پہنچانے کی بات کہی.

مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح کےلئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں: رنچین لہامو (ETV Bharat)

میرٹھ میں آج قومی اقلیتی کمیشن کی ممبر رنچین لہامو نے شہر میں اقلیتی علاقوں کا دورہ کیا. اس دوران انہوں نے میرٹھ میں ذاکر کالونی علاقے میں واقع نیو چلڈرن پبلک اسکول میں ایک استقبالیہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کےلیے بہت سی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں لیکن وہ مستحق تک نہیں پہنچ پا رہی ہے اس کے لیے متعلق محکمہ کے افسران کو پختہ طریقے سے ان کی جانکاریاں پہنچانے کی ضرورت ہے اسی وقت ان اسکیموں کا فائدہ اقلیتی طبقے تک نہ صرف پہنچے گا بلکہ حکومت کی اصل منشاء کو بھی پورا کیا جا سکے گا.
وہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ رنچین لہامو نے خاص گفتگو کے دوران حکومت کی جانب سے جاری اقلیتوں کے لیے اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے ان اسکیموں کو ہر مستحق تک پہنچانے کی بات کہی وہیں ماب لنچنگ کو لیکر جب ان سے بات کی تو انہوں نے ہجوم تشدد کے واقعات پر پوری طرح روک لگانے کی بات کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے لوگوں کے خلاف قانون بناکر ان سزا دیے جانے کی بات کہی وہیں حکومت کی جانب سے سال در سال اقلیتوں کے بجٹ میں کٹوتی کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی بلکہ اس بجٹ سے جو غیر طریقے سے اس کا استعمال کرتے ہیں ان پر لگام لگانے کے لئے اس بجٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے نہ کہ اقلیتوں کے حقوق میں کسی قسم کی کمی کی گئی ہے.

دوسری جانب سکھ سماج سے تعلق رکھنے والے سربجیت کپور نے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگوں میں وہ چاہے کسی بھی سماج سے تعلق رکھنے والا ہو اس پر ہو رہے ظلم زیادتی کے واقعات پر روک لگانے کی بات کہی اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے جاری تمام اسکیموں کو ان تک پہنچانے کی بات کہی.

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details