اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور بس میں تصادم، 7 افراد ہلاک - Agra Lucknow Expressway accident - AGRA LUCKNOW EXPRESSWAY ACCIDENT

ایٹاوہ میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور سلیپر بس کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 4, 2024, 1:08 PM IST

Updated : Aug 6, 2024, 9:13 AM IST

لکھنؤ: اٹاوہ میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار اور سلیپر بس کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ جس کی وجہ سے کار ایکسپریس وے سے نیچے گر گئی۔ حادثہ ہفتہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ اس میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 45 لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ لوگوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو سیفائی میڈیکل کالج منتقل کیا۔

ایس ایس پی سنجے کمار ورما نے بتایا کہ ناگالینڈ نمبر کی ایک سلیپر بس رائے بریلی سے دہلی جا رہی تھی۔ بس میں کل 60 افراد سوار تھے۔ اسی دوران دوسری لائن پر ایک کار آگرہ سے لکھنؤ جارہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ کار ڈرائیور رات 12.45 بجے ایکسپریس وے کے چینل نمبر 129 کے قریب سو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے کار دوسری لین میں چلی گئی اور سلیپر بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد بس ایکسپریس وے سے 20 فٹ نیچے گرگئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ حادثے میں کار میں سفر کرنے والے 3 افراد اور بس میں سفر کرنے والے 4 افراد سمیت کل 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد اٹاوہ، بسریہر، چوبیہ، بھرتھانہ، اسرہر اور سیفائی تھانہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی، ایس پی رورل اور دیگر انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ حادثہ کس طرح پیش آیا ابھی واضح نہ ہوسکا۔ ابتدائی طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Aug 6, 2024, 9:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details