میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج وقف ترمیمی بل کے خلاف شہر کی شاہی جامع مسجد کے علاوہ دیگر مساجد سے نماز جمعہ کے خطبے میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ وقف ترمیم بل کے خلاف اپنی رائے زیادہ سے زیادہ جے پی سی کو ای میل کریں۔ علما نے کہا کہ آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے QR CODE کو اسکین کر کے بل کے تئیں اپنی مخالفت کا اظہار کریں۔
میرٹھ کی مختلف مساجد کے علاوہ شہر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں مدارس طلباء کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی جگہ جگہ کیو آر کوڈ کی فوٹو لیکر اس بل کے خلاف اپنی رائے درج کرانے کی اپیل کی۔ اس موقعے پر شہر قاضی میرٹھ نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اس بل کے خلاف اپنی رائے اسکین کوڈ کے ذریعے درج کرائیں۔