لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر پرینکا اوستھی نے بتایا کہ یوگا جسمانی ورزش کے لیے انتہائی اہم ہے۔سال میں یہ ایک دن نہیں کرنا چاہیے بلکہ سال کے ہر دن یوگا کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ طرح طرح کے امراض سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ عالمی اومی یوگا کے موقع پر موٹے اناج کے استعمال اور فضائی الودگی کو کم کرنے کے تعلق سے بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کریں۔
انہوں نے کہا کہ یو پی کے سبھی مدارس میں یوگا کا اہتمام کرنا ضروری ہوگا لیکن اس تعلق سے یو پی مدرسہ بورڈ کو تصویر کی صورت میں ثبوت پیش کرنا ضروری نہیں ہے ہر ضلع کے مدارس اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو رپورٹ کریں گے۔