لکھنؤ: ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں گذشتہ روز دوسری میٹنگ میں عالم سینئری سیکنڈری کے دینیات کامل عربی فارسی سال اول اور سال دوم اور سال سوم میں مطالعہ قران، مطالعہ حدیث اور مطالعہ فقہ اسلامی کے کا امتحان ہوا۔ اس کے ساتھ فاضل سال اول و دوم کا امتحان منعقد ہوا ۔دوسری میٹنگ میں 59 590 طلبہ طلبات کے شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے جس میں سے 10969 غیر حاضر رہے۔
ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ میں بورڈ کے امتحان مرکز مدرسہ دارالعلوم وارثیہ کا دورہ کیا جہاں بورڈ کے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کیا گیا۔ بورڈ نے امتحانات سے پہلے سبھی مراکز کو ہدایت دیا تھا کہ امتحان مرکز پر پینے کے صاف پانی بچوں کے بیٹھنے کے بینچ اور ٹیبل بجلی صاف باتھ روم کا ہونا ضروری ہے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرے سے لیس بھی ہوگا۔