لکھنو:ودھان سبھا میں بجٹ سیشن کے دوران خطاب میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ سماج سیکڑوں برسوں سے یہاں کی 'استھا' کیول تین جگہوں کے لیے بات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو صرف تین جگہ مانگی ہے۔ دوسری جگہوں کے بارے میں کوئی مدعہ نہیں تھا۔ یو پی کے وزیراعلی یوگی نے کہا کہ وہ خاص مقامات ہیں۔ وہ عام نہیں ہے بھگوان کی جائے پیدائش اسی لیے عام مقام نہیں مان سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایودھیا میں گزشتہ 22 جنوری کو رام مندر میں پران پرتشٹھا پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی موجود تھے۔ ایودھیا میں سپریم کورٹ کے حکم پر مندر بنایا گیا ہے جس جگہ مندر تعمیر ہے وہاں 1992 تک بابری مسجد تھی جسے کارسیوکوں نے 6 دسمبر 1992 کو منہدم کر دیا تھا ہندوؤں کی عقیدت ہے کہ ایودھیا میں جہاں رام مندر تعمیر ہے وہیں بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔
وارانسی کے گیان واپی مسجد پر بھی ہندو فریق اپنا دعوی کرتا ہے جہاں بھگوان شیو کے 12 جیوتری لینگ میں سے ایک ہے۔ ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق متھرا میں بھگوان کرشن کا جنم ہوا تھا متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل عید گاہ مسجد ہے۔ ہندو فریق اس پر بھی اپنا دعوی پیش کرتا ہے۔