اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی تنظیم آواز کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عید ملن کی تقریب منعقد کی گئی اور مختلف شعبوں میں انسانی خدمات میں پیش رہنے والے کارکن کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔ عید الفطر کے بعد ملک میں کئی مقامات پر عید ملن کا دور جاری ہے۔ ایک طرف ملک میں جہاں انتخابی شور سنائی دے رہا ہے تو دوسری جانب گلے شکوے بھول کر صد بھاؤنا کے نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نظارہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دیکھنے کو ملا جب یہاں کی تنظیم awaz کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اندور کے کانگرس امیدوار نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لیا - LOK SABHA ELECTION 2024
آواز تنظیم کئی برسوں سے انسانی رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے عید ملن کے موقع پر خاص عنوان کے تحت جلسہ منعقد کرتی ہے اور اس بار کا عنوان تھا "کچھ اور نہیں انسان ہیں ہم" جس میں تمام مذاہب کے ماہر شخصیات نے تبادلۂ خیال کیا۔ ڈاکٹر ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت آپس میں مل جل کر رہنے کی ہے۔ تبھی تو ہم دنیا واسو دَھو کُٹُم بَکَ کا درس دیتے ہیں۔ جہاں تمام انسان برابر ہیں۔ وہیں ڈاکٹر بھاگیہ شری نے کہا کہ کوئی بھی انسان اس دنیا میں لاوارث نہیں آتا۔ وہ لاوارث تب ہوتا ہے جب اس کے اپنے اس کو چھوڑ دیتے ہیں یا انسانیت سے لوگ منہ موڑ لیتے ہیں۔