اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - پرچہ نامزدگی

TMC Candidates File Nomination ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے دو امیدواروں نے منگل کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ لیکن دو دیگر امیدواروں نےاپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے ہی کیونکہ ضروری دستاویزات پیش نہیں کیے گئے تھے۔ سشمیتا دیو اور ندیم الحق نے منگل کو بنگال کی حکمران جماعت کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے دو امیدوارو ں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے دو امیدوارو ں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 6:32 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگری نے بتایا کہ ممتابالا ٹیگور اور ساگاریکا گھوش جمعرات کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔ اس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تاہم منگل کو بی جے پی کے شیامک بھٹاچاریہ نےبھی پرچہ نامزدگی جمع کرانے کا کام مکمل کیا ہے۔

اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی تعداد کے لحاظ سے ترنمول کانگریس کے چار اور بی جے پی کو ایک سیٹ پر جیت یقینی ہے۔ اگر کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہے تو ان میں ووٹنگ نہیں ہوگی۔ ترنمول کانگریس چار میں سے تین خواتین کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بھیج رہی ہے۔ جن میں ساگاریکاگھوش بالکل نیا چہرہ ہے۔ ساریگا گھوش نے دہلی میں بطور صحافی کام کیا۔ ممتا بالا ٹھاکر 2014-2019 تک بنگاؤں سے ترنمول کانگریس کی لوک سبھا کی رکن تھیں۔ راجیہ سبھا کے لیے یہ ان کی پہلی نامزدگی ہے۔ ندیم الحق تیسری مرتبہ راجیہ سبھاکیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس نے 2021 میں مانس بھوئیاں کی خالی نشست پر سشمیتا دیوں کو راجیہ سبھا بھیجا تھا۔ لیکن گزشتہ اگست میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔ ایک بار پھر ترنمول کانگریس نے اس بار انہیں دوبارہ راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ سشمیتا کاغذات کی تیاری کے بعد منگل کی صبح آسام سے کلکتہ پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی کتاب میلے میں ممتا بینرجی کی لکھی کتابیں بھی موجود

بی جے پی نے اس مرتبہ اپنے تجربہ لیڈر شیامک بھٹا چاریہ کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا ہے ۔اس سے قبل وہ بشیر ہاٹ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں ۔آج انہوں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details