جھاڑگرام: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی ہجمومی تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا اور سالٹ لیک کے بعد اب جھاڑ گرام و تاریکشور میں ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ ایک ہفتے کے دوران مغربی بنگال میں ہجومی تشدد کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
ٹوٹو ڈرائیور سوربھ سو (23) کی پٹائی کے واقعہ میں موت ہوگئی ۔دوسری طرف ٹوٹو ڈرائیور کا دوست اکشے مہتو (22) اب بھی اسپتال میں موت سے لڑر ہا ہے۔ سورو کی اتوار کی صبح جھارگرام کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی
معلوم ہوا ہے کہ سورو کا گھر جھارگرام شہر کے بینجیریا میں ہے۔ اس کا دوست اکشے بھی بینجیریا میں رہتا ہے۔ سورو کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس ماہ کی 22 تاریخ کو سورو کسی کام سے اپنی ماں کی اسکوٹی کے ساتھ جمبونی تھانے کے تحت کھٹکھورا علاقے میں گیا تھا۔