اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری نے اہلیہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا - Lok Sabha Election 2024 Kairana

کیرانہ کے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئے عظیم منصوری نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ دراصل عظیم اور ان کی اہلیہ بشریٰ دونوں کا قد 2.5 فٹ ہے۔ اس دوران عظیم نے علاقے میں ہوائی اڈے اور میٹرو کا مطالبہ کیا۔

Lok Sabha Election 2024 Kairana
کیرانہ: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری نے اہلیہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 5:19 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 6:34 PM IST

کیرانہ: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری نے اہلیہ کے ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا

کیرانہ:کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے دوران 2.5 فٹ کے عظیم منصوری بھی اپنی اہلیہ بشریٰ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بھی عظیم کے قد کی ہی ہیں۔ یہاں عظیم نے کیرانہ میں ہوائی اڈہ اور میٹرو اسٹیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی، سی ایم یوگی اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو تینوں ہی ان کے فیورٹ ہیں۔ عظیم نے پی ایم مودی کو کیرانہ آنے کی دعوت بھی دی۔

غور طلب ہو کہ جین دھرم شالہ کے پولنگ بوتھ پر اپنی اہلیہ بشریٰ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے عظیم منصوری سب کی توجہ کا مرکز رہے۔ اس دوران لوگ انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ پولنگ کے مقام پر عظیم نے کہا کہ اس حکومت میں ترقی ہوئی ہے، لیکن کیرانہ میں ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن بھی بننا چاہیے۔

عظیم منصوری کون ہیں؟

کیرانہ نگر کے محلہ جوڑوا کوان کے رہنے والے عظیم منصوری کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے۔ برسوں پہلے وہ اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب وہ شادی کی شکایات لے کر تھانوں کے چکر لگا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ عظیم کے لائم لائٹ میں آنے کے بعد ان کے گھر میں رشتوں کی قطار لگ گئی، جس کے بعد 2023 میں ہاپوڑ کی بشریٰ سے شادی ہوئی۔ بشریٰ کا قد بھی عظیم کے برابر ہے۔

پی ایم مودی کو مدعو کیا

عظیم منصوری اپنی اہلیہ بشریٰ کے ساتھ کیرانہ کے جین دھرم شالہ میں واقع پولنگ بوتھ پہنچے۔ جہاں میاں بیوی نے ووٹ ڈالے۔ عظیم منصوری نے ووٹنگ سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کے ساتھ دوسری بار ووٹ ڈال رہا ہوں۔ ان کا مسئلہ ترقی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور دیگر رہنماؤں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں تاہم ابھی مزید ترقی کی ضرورت ہے۔ کیرانہ میں ہوائی اڈہ اور میٹرو اسٹیشن بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ملک میں ہندو مسلم بھائی چارہ برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے پی ایم مودی کو کیرانہ آنے کی دعوت بھی دی۔

کیرانہ کی انتخابی تصویر

کیرانہ لوک سبھا سیٹ میں 5 اسمبلی حلقے ہیں۔ ان میں شاملی، تھانہ بھون، کیرانہ، ناکود اور گنگوہ شامل ہیں۔ یہاں کل 1750 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ کل 17 لاکھ 22 ہزار 432 ووٹرز ہیں۔ اس سیٹ سے سماج وادی پارٹی نے اقراء حسن کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں بی جے پی، بی ایس پی اور ایس پی سمیت کل 14 امیدوار کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی سے پردیپ چودھری، جب کہ بی ایس پی سے شری پال رانا میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 19, 2024, 6:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details