اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں انوبرتا منڈل کو ضمانت دے دی - Cattle Smuggling Case - CATTLE SMUGGLING CASE

سپریم کورٹ نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں انوبرتا منڈل کو ضمانت دے دی۔ انہیں جانوروں کی اسمبگلنگ کے کیس میں دو سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں انوبرتا منڈل کو ضمانت دے دی
سپریم کورٹ نے گائے کی اسمگلنگ کیس میں انوبرتا منڈل کو ضمانت دے دی ((west bengal bangla desk))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 5:03 PM IST

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کے لیڈر انوبرتا منڈل نے مویشی اسمگلنگ کیس میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔منگل کے روز سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔

کئی مہینوں کے بار بار سمن، پیشی اور عدم پیشی کے بعد 11 اگست 2022 کو بیربھوم کے بولپور میں واقع انوبرتا منڈل کے گھر پر سی بی آئی کی ٹیم پہنچی۔ طویل پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے انوبرت منڈل کو گرفتار کرلیا۔ پہلے سی بی آئی کی حراست میں رکھا گیا۔ اس کے بعد میں آسنسول میں واقع جیل میں بھیج دیا گیا۔

سی بی آئی اور انفورسمنٹ کی تفتیش کے دوران انوبرتا منڈل کو تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔تقریبا دو برسوں تک انور برت منڈل تہاڑ جیل میں رہے۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں اپنی تحویل میں لینا چاہا۔ اس پر ایک طویل بحث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انوبرتا منڈل کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے خارج

انوبرتا منڈل نے کئی بار ضمانت کی درخواست دی ہے۔ لیکن ہر بار اسے مسترد کیا گیا ہے۔ بالآخر منگل کو سپریم کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی۔ ضمانت ملنے کے بعد انوت برت منڈل کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے کیونکہ دیگر معاملات زیر سماعت ہے۔ انوبرتا منڈل کے وکیل ان کی رہائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details