اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست پچاس فروری اتوار کو حج ہاؤس میں منعقد کی جائے گی ۔ خدمت حجاج کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا کہحج ہاؤس میں پہلی بار عازمین کی تربیتی نشست منعقد کی جا رہی ہے۔اس میں خدمات حجاج کمیٹی اورنگ اباد جو پچھلے 35 سالوں سے نہ صرف حجاج کرام کی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلکہ حاجیوں کے فورم بھرنے سے لے کر حاجیوں کے مکہ مکرمہ پہنچنے ،مدینہ منورہ میں حاضری اور واپسی آنے تک جو ممکن ہو سکتا ہے وہ خدمت بے لوث فی سبیل اللہ کر رہی ہے۔
مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذمہ دار امتیاز قاضی نے خدمات حجاج کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ عازمین کی تربیتی نشست کا اہتمام کریں، اسی لیے 25 فروری بروز اتوار صبح نو بجے شام پانچ بجے تک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خدمت حجاج کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ تمام عازمین حج شہر میں واقع حج ہاؤس پر اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ آئے۔
مولانا نسیم الدین مفتاحی کا کہنا ہے کہ پچھلے 2004 سے جامعہ کاشف العلوم کے سعید ہال میں ہر سال عازمین حج کی تربیت نشست ہوا کرتی تھی، لیکن اس سال ریاست حج کمیٹی کی درخواست پر شہر میں واقع حج ہاؤس میں تربیتی کیمپ لیا جا رہا ہے۔اس تربیتی نشست میں شرکت کے لئے خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کی جانب سے متعلقہ عازمین حج کو شناختی کارڈ دیئے جا رہے ہیں، شناختی کارڈ نشست میں ساتھ لانا ضروری ہے۔