اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال جیل میں رہیں گے یا رہا ہوں گے، دہلی ہائی کورٹ آج کر سکتی ہے فیصلہ - Decision on Kejriwal bail today - DECISION ON KEJRIWAL BAIL TODAY

دہلی ہائی کورٹ نے 21 جون کو کیجریوال پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اب اس پر آج فیصلہ ہونا ہے۔ اور اس میں یہ طے ہوگا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو ضمانت ملے گی یا نہیں۔ جبکہ ای ڈی ان کی رہائی کے خلاف ہے۔

کیجریوال کی ضمانت پر فیصلہ آج
کیجریوال کی ضمانت پر فیصلہ آج (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 1:20 PM IST

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں ملزم بنائے گئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت پر آج فیصلہ سنائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے ملنے والی ضمانت کے حکم پر عبوری روک لگا دی تھی۔ جسٹس سدھیر کمار جین کی تعطیلاتی بنچ آج دوپہر 2.30 بجے اپنا فیصلہ سنائے گی کہ وہ جیل میں رہیں گے یا انکی رہائی ہوگی۔

ہائی کورٹ نے 21 جون کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ آج ہی ای ڈی نے ہائی کورٹ میں اس معاملے پر تحریری دلائل داخل کیے ہیں اور کیجریوال کو دی گئی ضمانت پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔

ای ڈی نے بھی اپنی دلیل پیش کی:

وہیں دوسری جانب ای ڈی نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے وہ سارے دلائل اور شواہد نہیں دیکھے ہیں جو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ثبوت کے طور پر اکھٹا کئے گئے تھے۔

ای ڈی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ غلط ہے۔ ای ڈی نے مذید کہا ہے کہ اس نے گوا عام آدمی پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے بیانات کو نظر انداز کرتے ہوئے کیجریوال کی ضمانت کا حکم دیا۔

ای ڈی نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں سماعت کے دوران ہمیں ضمانت کی مخالفت کرنے کا مناسب موقع نہ دے کر منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 45 کی شرط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details