بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھ لوک سبھا حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کام آج مکمل ہو جائے گا۔ اب تک کل 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پہلے مرحلے میں سیدھی، شہڈول، جبل پور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جا رہے ہیں۔ منگل کی شام تک ان نشستوں کے لیے 49 امیدواروں نے 64 کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔ ان علاقوں میں 20 مارچ کو الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہوا۔ ان چھ لوک سبھا حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 28 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے 45 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی - Lok Sabha Elections 2024