گاندربل: زمین کے تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کے ایک اہم اقدام میں، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ضلع انتظامیہ گاندربل کے ساتھ ضلع میں ریونیو کے معاملات کے لیے ایک خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔
یہ لوک عدالت عبدالناصر، چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) گاندربل کی نگرانی میں اور شیخ بابر حسین، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ اس کا افتتاح ایک بزرگ شخص کے ہاتھوں کرایا گیا جس میں سکریٹری، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، گاندربل اور ضلع کے دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے سکریٹری نے مدعیان سے اظہار خیال کرتے ہوئے تنازعات کے حل کے اس متبادل طریقہ کار کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالی۔ تاہم لوک عدالت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سکریٹری کا مقصد اس پلیٹ فارم کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے فوائد کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔ اس میں لوک عدالت میں سات معاملات کا تصفیہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اونتی پورہ: یوتھ کانگریس کی جانب سے منی پورمعاملے پر کینڈل مارچ
اس میں ڈی ایل ایس اے گاندربل اور ضلع انتظامیہ کے لوگوں سے تیز رفتار اور موثر انصاف کی فراہمی اور محصولات کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔