اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیہ سبھا امیدواروں کے انتخاب کیلئے ترنمول کانگریس کی تیاریاں شروع - راجیہ سبھا کے امیدواروں کے انتخاب

TMC Preparation For Rajya Sabha: راجیہ سبھا انتخابات کے شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن گذشتہ روز جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کیلئے امیدواروں کے نام کے اعلان کیلئے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

راجیہ سبھا کے امیدواروں کے انتخاب کیلئے ترنمول کانگریس نے تیاریاں شروع کی
راجیہ سبھا کے امیدواروں کے انتخاب کیلئے ترنمول کانگریس نے تیاریاں شروع کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 10:30 AM IST

کولکاتا: اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق اس بار ترنمول کانگریس کو چار اور بی جے پی کو ایک سیٹ جیتنے کا امکان ہے۔ ان چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تیاری اسمبلی میں ترنمول کانگریس کے چیف وہب نرمل گھوش کے کمرے میں جاری ہے۔ ترنمول کانگریس نے اب تک امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اب کل 16 کاغذات نامزدگی تیار کیے جا رہے ہیں جس میں چار امیدواروں کے نام خالی ہیں۔ ہر امیدواروں کے لیے چار چار کاغذات نامزدگی تیار کیے جا رہے ہیں۔ ہر پرچہ نامزدگی پر ترنمول کانگریس کے 10 ممبران اسمبلی کے دستخط لیے جا رہے ہیں۔ چیف سکریٹری نرمل نے کہا کہ ہمیں پارٹی نے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس لیے ہم امیدواروں کے نام خالی رکھ کر کاغذات نامزدگی تیار کر رہے ہیں، تاکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں۔

بجٹ جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی موجود ہیں۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی میں راجیہ سبھا انتخابات کا کام شروع کیا گیا۔ بنگال میں جن پانچ ممبران اسمبلی کی میعاد ختم ہو چکی ہے ان میں سے چار کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔ ندیم الحق، سبھاشیس چکرورتی، ابیر بسواس اور شان تانو سین۔ اس کے علاوہ کانگریس کے سینئر وکیل منو سنگھوی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان چاروں ممبران کو دوبارہ نامزد کیا جائے گا؟ یا کسی نئے کے نام کا اعلان کیا جائے گا؟ اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال بجٹ اجلاس ،لکشمی بھنڈارکی رقم میں اضافہ

اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کو ایک سیٹ جیتنے کی امید ہے۔ راجیہ سبھا کے ووٹ ریاست (اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں جیسے دہلی، پڈوچیری) میں ایم ایل اے کی تعداد کے متناسب ہیں۔ بنگال کی پانچ کے علاوہ آندھرا پردیش کی تین، بہار کی چھ، چھتیس گڑھ کی ایک، گجرات کی چار، ہریانہ کی ایک، ہماچل پردیش کی ایک، کرناٹک کی چار، مدھیہ پردیش کی پانچ، مہاراشٹر کی چھ، تلنگانہ کی تین، اتر پردیش کی دس، اتراکھنڈ کی تین، راجدھانی دہلی کی تین سیٹوں پر امیدوار ہوں گے۔راجیہ سبھا کے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ 16 فروری کو نامزدگیوں کی تصدیق اور انتخاب کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details