مرشدآباد: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رکن اسمبلی 73سالہ ادریس علی ایک طویل عرصےسے بیمار تھے ۔انہوں نے ہوڑہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ادریس علی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سے ہی لگاتار بیمار تھے ۔وہ خود سے نہیں چل پارہے تھے ۔انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف تھی ۔بیمار ہونے کی وجہ سے وہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
انہوں نے اپنی سیاسی سفر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا اور اس کے بعد وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔2014میں بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقے سے پارلیمنٹ کے انتخاب میں جیت حاصل کی تھی ۔تاہم 2019کے انتخاب میں ترنمول کانگریس نے انہیں دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا اور 2021کےاسمبلی انتخاب میں انہیں مرشدآباد کے بھگوان پور اسمبلی حلقے سے جیت حاصل کی تھی ۔