رائچور: کرناٹک کے رائچور ضلع میں واقع سریور قصبہ میں ںبدھ کو میسور کے سابق حکمران ٹیپو سلطان کے مجسمے کی بے حرمتی کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے۔ بدھ کی صبح کچھ شرپسندوں نے ٹیپو سلطان کے مجسمے کو چپلوں کا ہار پہنایا۔ جب لوگوں کو صبح اس کا علم ہوا تو بڑے پیمانے پر علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا۔
بڑی تعداد میں لوگ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ٹیپو سرکل پر اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔ برہم عوام نے احتجاجی مقام پر ٹائر جلا کر سڑک کو بھی بلاک کر دیا اور ٹیپو سلطان کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور بدمعاشوں کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلور میں ہندو و مسلمانوں نے مل کر شہید ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا گیا