ممبئی:حاجی علی کی درگاہ ممبئی میں بحریہ عرب کے ساحل پر ورلی علاقہ میں سمندر کے کنارے واقع ہے۔ یہ جگہ ایک مسجِد اور درگاہ پر مشتمل ہے۔ اس درگاہ کی زیارت کے لیے ہر مذہب کے ماننے والے لوگ یہاں آتے ہیں۔ درگاہ ممبئی شہر میں سماجی طور پر قومی یک جہتی کی مثال بنی ہوئی ہے۔ عید کے دوسرے روز سے ہی ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال کے بعد درگاہ میں پہلی بار اتنی زیادہ بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حاجی علی درگاہ انتظامیہ کمیٹی نے کہا ہے کہ روزآنہ ڈھائی لاکھ سے زائد زائرین کی تعداد یہاں دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسی لیے درگاہ انتظامیہ کمیٹی نے اس کام پر چوبیسوں گھنٹے اپنے والنٹیرس کو مامور کیا ہے۔ یہاں آنے والے زائرین کو کسی طرح کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، انتظامیہ اسی بات کی کوشش میں ہے۔ اس لیے صدر دروازے سے لے کر درگاہ خانقاہ تک والنٹیرس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: