گیا:ریاست بہار کا عالمی شہرت یافتہ شہر ' بودھ گیا شہر ' میں تین روزہ بدھ مہوتسو شروع ہوگیا ہے، افتتاح میں محکمۂ ٹیکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری اور وزیر زراعت کمار سروجیت نے شمع روشن کرکے کیا ہے، میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر تین روز تک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ بدھ مذہب کی پیروی کرنے والے ممالک کے فنکار اس موقع پر اپنے اپنے ملک کی بھی ثقافتی پیشکشیں پیش کریں گے۔ بودھ مہوتسو میں گرام پنچایت درشن کے نام سے ایک خصوصی گیلری بھی بنائی گئی ہے۔ 50 سے زائد پنچایتوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہاری کھانوں کے خصوصی اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ' تتھاگت ' نام کے کتابچہ کا بھی وزیر اسرائیل منصوری کے ہاتھوں رسم اجرا ہوئی۔ انہوں نے ساتھ ہی تل کی کاشت کے بارے میں بھی ایک کتابچہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: