نوئیڈا:ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر-24 تھانہ علاقے میں ایک معمر شخص کو آڈی ڈرائیور نے ٹکر مار دی تھی جس کی زد میں آکر وہ ہوا میں اچھل گئے اور موت ہو گئی۔ اس معاملے میں اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اس واقعے کو قید کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کے 200 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی اور ملزم کو کار سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمان کی شناخت پرنس اور مامو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے ابھی تک پولیس کو اپنی اصل شناخت نہیں بتائی۔ پولیس کی ٹیم ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان نے اپنی آڈی کو دہلی کے ایک پارکنگ میں کھڑا کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس پارکنگ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اسکین کرنے کے بعد ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوور اسپیڈ کی وجہ سے کئی بار اس گاڑی کا چالان بھی کاٹا جا چکا ہے۔
ایک دن قبل پولیس نے آڈی کار کو دہلی کے ایک پارکنگ سے برآمد کیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آڈی کا مالک گروگرام میں رہتا ہے۔ اس کی ایک آٹو انڈسٹری کمپنی ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران آڈی کے مالک نے بتایا کہ اس نے گاڑی اپنے بھتیجے کو دی تھی۔ بھتیجا بھی ان کی کمپنی میں کام کرتا ہے۔ بھتیجے نے گاڑی کے لیے ڈرائیور رکھ لیا ہے۔ واقعہ کو اسی ڈرائیور نے انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں پرنس آڈی کار چلا رہا تھا۔