اردو

urdu

ETV Bharat / state

بائیں محاذ وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی - Left Front Delegates at EC - LEFT FRONT DELEGATES AT EC

Lok Sabha Election 2024 In Bengal لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور سے پہلے بائیں محاذ نے ریاستی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ بائیں محاذ کے وفد نے آج کہا کہ سیاسی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیان بازی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ بنگال میں سندیش کھالی کو لے کر سیاست نہ ہو۔

بائیں محاذ وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات
بائیں محاذ وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 1:10 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بائیں محاذ کا ایک وفد نے مختلف مسائل کو لے کر چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر پہنچا۔الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے کے بعد محمد سلیم نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس مبینہ طور پر شرپسندوں کا استعمال کرکے سندیش کھالی کے معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ درحقیقت وہ لوگوں کے ذہنوں کو سمجھ چکے ہیں۔ اس لیے وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری نے چیف الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر عریج آفتاب سے بھی بات کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد بھی کوئی بدامنی نہ ہو۔ ساتھ ہی کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان مراکز دم دم، ڈائمنڈ ہاربر، سری رام پور، بیرکپور ہگلی پر خصوصی نظر رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا: ممتا بنرجی - Mamata Banerjee On CAA

سندیش کھالی کے بارے میں محمد سلیم نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں ترنمول کے ساتھ ہے۔ انہوں نے پہلے سندیش کھالی کے بارے میں بات کیوں نہیں کی۔ تاکہ بنگال میں سندیش کھالی کا معاملہ زبربحث رہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لوک سبھا انتخابات کے بعد مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم پر قابو پانے کے لئے ابھی سے کام کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details