اردو

urdu

ETV Bharat / state

کزن کے عشق میں مبتلا شوہر نے بیوی کا جلاکر مارڈالا - Firozabad married woman death - FIROZABAD MARRIED WOMAN DEATH

اتر پردیش کے فیروز آباد میں شادی شدہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی والدین نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے اسے جلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس واقعہ سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

کزن کے عشق میں مبتلا شوہر نے بیوی کا جلا کر مارڈالا
کزن کے عشق میں مبتلا شوہر نے بیوی کا جلا کر مارڈالا (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 12:23 PM IST

فیروز آباد: ضلع میں ایک نوجوان کا اپنی کزن کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ اس بات پر اس نے بیوی کو مارا۔ اس کے والدین کا الزام ہے کہ اس کے شوہر نے اسے جلا کر مار ڈالا۔ بہو کو بچانے کی کوشش میں ساس بھی جھلس گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

ضلع کے آراون تھانہ علاقہ کے گاوں ناگلہ چین کے رہنے والے مکوت سنگھ نے ڈھائی سال قبل اپنی بیٹی جیوتی کی شادی پچوکھرا تھانہ علاقہ کے گاؤں گڑھی نربھائے کے رہنے والے سبھاش چندر کے بیٹے آشیش سے کی تھی۔ جیوتی کی ڈیڑھ سال کی بیٹی بھی ہے۔ والد کا الزام ہے کہ آشیش کا اپنے کزن کے ساتھ عشق چل رہا ہے۔

سسرال والے بیٹی کو اضافی جہیز کے لیے ہراساں کر رہے تھے۔ جمعرات کو آشیش نے اپنی بیٹی کی پٹائی کی۔ اس کے بعد اسے آگ لگا دیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید جھلس گئی۔ بہو کو بچانے کی کوشش میں ساس بھی جھلس گئی۔ اس واقعے کے فوراً بعد جیوتی کی موت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے پولیس کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو بھی واقعہ کی اطلاع دی۔

اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ضلع اسپتال میں جیوتی کے چچا اندرپال نے بتایا کہ جیوتی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ ایس پی سٹی سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کی موت مشتبہ حالات میں جلنے سے ہوئی۔ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details