نوئیڈا:پولیس کا نام لیتے ہی لوگوں کے ذہن میں اکثر و بیشتر منفی خیالات گردش کرنے لگتے ہیں۔ لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔ ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں باوردی پولیس اہلکار نے ہمت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نالے میں چھلانگ لگا کر ایک شخص کی جان بچائی۔ نشے میں دھت شخص نالے میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران چوکی انچارج نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسے بچا لیا۔ اطلاع کے مطابق سب انسپکٹر سوہن ویر سنگھ گریٹر نوئیڈا میں پنچشیل چوکی کے انچارج ہیں۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ نشے کی حالت میں ایک شخص نے خودکشی کرنے کی کوشش میں شہید بھگت سنگھ روڈ کے قریب ایک گہرے اور گندے نالے میں چھلانگ لگا دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
Stunt With Snake نشے میں دھت شخص کی سانپ کے ساتھ کرتب بازی، ڈسنے سے موت
پولس کمشنر گوتم بدھ نگر لکشمی سنگھ نے پولیس اسٹیشن فیز 2 علاقہ کی پنچشیل چوکی کے انچارج سب انسپکٹر سوہن ویر سنگھ کو 25,000 روپیے نقد اور ایک توصیفی کے ساتھ اعزاز سے نوازا۔ شہر کے لوگوں نے سب انسپکٹر کے کام کو سراہتے ہوئے پولیس کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ تھانہ فیز 2 کے علاقے میں شہید بھگت سنگھ روڈ کے نزدیک ایک گہرے نالے میں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص گر گیا۔ جب وہ شخص نالے میں ڈوب رہا تھا تو راہ گیروں نے اسے دیکھ لیا۔ ایک راہگیر نے پنچشیل چوکی کے انچارج کو اطلاع دی۔