اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا اور اضلاع کی مساجد میں دس روزہ ذکر شہادت کا اہتمام - Zikr E Shahadat Karbala - ZIKR E SHAHADAT KARBALA

کولکاتا کے مسلم اکثریتی اور تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع نوری محمد جامع مسجد سمیت مختلف مساجد میں دس روزہ ذکر شہادت کربلا کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔

کولکاتا اور اضلاع کی مساجد میں دس روزہ ذکر شہادت کا اہتمام
کولکاتا اور اضلاع کی مساجد میں دس روزہ ذکر شہادت کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 3:55 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر ذکر شہادت کربلا اور مجالس کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ مساجد میں منعقدہ ذکر شہادت کربلا میں کثیر تعداد میں مسلم شرکت کر رہے ہیں۔ مساجد میں زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

کولکاتا اور اضلاع کی مساجد میں دس روزہ ذکر شہادت کا اہتمام (etv bharat)

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مختلف علاقوں سے محرم الحرام کے موقع پر عزاداری اور ماتمی جلوس کا نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امام باڑوں میں مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب تاریخی ہگلی امام باڑہ میں عزاداری، ماتمی جلوس اور مجلس کا پرامن اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شیعہ برادری کے ساتھ ساتھ سنی مسلمانوں کی تعداد قابل ذکر ہے۔

جنوبی 24 پر گنہ کے تاریخی شہر مٹیابرج واجد علی شاہ کی نگری میں واقع امام باڑہ میں منعقدہ مجالس میں عقیدت مندوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔اس کے علاوہ ہگلی امام باڑہ میں مجالس اور ذکر شہادت کربلا کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

مولانا محمد مشرف حسین کی نگرانی میں توپسیا میں واقع نوری محمد جامع مسجد میں ذکر شہادت کربلا منعقد کیا جا رہا ہے۔مولانا محمد مشرف حسین نے کہاکہ ذکر شہادت کربلا کی محفل میں لوگوں کو بڑی تعداد میں شرکت کرنی چاہئے۔لوگوں کو واقعہ کربلا سے متعلق تفصیلی معلومات ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں تعزیہ پر تقریب رسم مہندی کا اہتمام

قاری توفیق رضا نوری (جھاڑکھنڈ) نے ذکر شہادت کربلا کے موقع پر کلام پیش کیا۔انہوں نے بھی مسلمانوں سے ذکر شہادت کی محفل میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details