اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: ہاسٹل میں باسی کھانا کھانے کے بعد 11 طالبات کی صحت خراب - Health deteriorated in Hyderabad

ضلع نرمل کے ایک ہاسٹل میں باسی کھانا کھانے کے بعد 11طالبات کی صحت خراب ہوگئی۔ ایک ہفتہ کے اندر اس طرح کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کی شکایت کی گئی تھی مگر اس پو کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

stale food in the hostel
stale food in the hostel

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:50 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ (کے جی بی وی) سے تعلق رکھنے والی 11طالبات نرسا پور منڈل میں اپنے ہاسٹل میں رات کا باسی کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔

تین ہفتوں کے وقفہ میں اس تعلیمی ادارہ میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب طالبات کے کھانہ کھانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

کے جی بی وی کی انچارج اسپیشل آفیسر ونیتا نے بتایا کہ رات کے 10 بجے کھانہ کھانے کے بعد 11 طالبات نے پیٹ میں درد اور اسہال کی شکایت کی۔ تین طالبات کو نرمل کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، سات طالبات کو ان کے والدین کی درخواست کے مطابق گھر بھیج دیا گیا۔

اسپیشل آفیسر انچارج ونیتا نے مزید کہا کہ فوڈ پوائزننگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ والدین نے اسکول میں وقفہ وقفہ سے فوڈ پوائزننگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔

3 اپریل کو اسی ادارہ میں ناشتہ میں باسی کھانا کھانے سے 25 طالبات مبینہ طور پر بیمار ہو گئی تھیں۔ اس وقت کی اسپیشل آفیسر سنیتا نے اسی وقت ہیڈ کُک پدما کو معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details