اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کی گورنر کا استعفیٰ، آندھرا کے گورنر کو تلنگانہ کی زائد ذمہ داری - Tamilisai Soundararajan

ریاست تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔ ڈاکٹر تمیلی سائی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا قوی امکان ہے۔ وہ آج شام ہی چنئی کے لئے روانہ ہوجائے گی۔

Tamilisai Soundararajan
Tamilisai Soundararajan

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 11:51 AM IST

Updated : Mar 18, 2024, 12:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر کے عہدے سے ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے تملناڈو سے لوک سبھا انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے اپنے استعفی کا لیٹر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے تمیلی سائی سوندرا راجن نے 8 ستمبر 2019 کو ریاست تلنگانہ کی گورنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔ 18 فروری 2021 سے وہ پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر اضافی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تمیلی سائی سوندرا راجن جو پہلے تمل ناڈو بی جے پی کی صدر رہ چکی ہیں۔ کروناندھی کی بیٹی کنیموزی سے 2019 کے عام انتخابات میں شکست کھا گئی تھی۔ جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں تھوتھکوڈی سے لوک سبھا کا مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں صدر جمہوریہ نے ریاست تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔

ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ تمیلی سائی سوندرا راجن آئندہ لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ مقابلہ کریں گی۔ اور یہی بات تمیلی سائی سوندرا راجن کے آج صبح گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کسی حد تک ثابت ہوتی ہے۔ تمیلی سائی سوندرا راجن کے چنئی سنٹرل حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔ تمیلی سائی سوندرا راجن شام 4 بجے چنئی کے لیے روانہ ہوں گی۔

سوندراراجن گورنر بنائے جانے سے پہلے 20 سال تک سیاست میں سرگرم تھیں۔ انہوں نے بی جے پی میں سرگرمی سے کام کیا۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں جنوبی چینئی پارلیمانی سیٹ سے انہوں نے مقابلہ کیا تھا تاہم ان کو شکست ہوئی تھی۔ تمیلی سائی کے اس عہدہ سے استعفیٰ پر آندھرا پردیش کے گورنر عبدالنذیر کو تلنگانہ کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کی گورنر کو عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 16 مارچ کو عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ عام انتخابات کا سات مرحلوں میں انعقاد ہوگا۔ عام انتخابات کے ساتھ چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ عام انتخابات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

Last Updated : Mar 18, 2024, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details