حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبر الدین اویسی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں پینے کے پانی وہ برقی کی موثر طور پر سربراہی، صاف صفائی کے انتطامات کیلے حکومت کی جانب سے5 کڑوڑ روپے بجٹ منظور کیاگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت ماہ رمضان کے لئے خصوصی انتطامات کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ تمام سرکاری عہدیداروں بشمول جی ایچ ایم سی کو ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں کہ فوری طور پر ٹنڈرس طلب کریں تاکہ بہتر سے بہتر طور پر رمضان میں انتظامات کےجاسکیں۔