اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: گھر میں سورہی لڑکی پر تیزاب پھینک کر نامعلوم شخص فرار، حملہ میں والدین بھی شدید زخمی - acid attack in Malegaon - ACID ATTACK IN MALEGAON

18-Year-Old, Her Parents Injured In Acid Attack مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں بدھ کی رات نامعلوم شخص نے گھر کی کھڑکی سے تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، اس حملہ میں 18 سالہ لڑکی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 7:20 AM IST

Updated : Sep 5, 2024, 9:29 AM IST

مالیگاؤں : مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 20 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعہ چونکہ اتنا افسوسناک ہے کہ اس کی ہر کوئی مذمت کررہا ہے اور جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ تیزاب حملہ میں نوجوان لڑکی سمیت اس کے والدین بھی شدید زخمی ہوگئے۔

مالیگاؤں میں دن دہاڑے لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ، حملہ میں والدین بھی شدید زخمی (Etv Bharat)

تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کے اسلام آباد میں واقع نگینہ مسجد کے عقبی حصہ میں ایسڈ اٹیک کی واردات پیش آئی جس میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو سماجی کارکن شفیق شیخ نے بتایا کہ نگینہ مسجد کے پیچھے واقع غلام رسول حافظ محمد ایوب خانوادہ کے مکان کی کھڑکی سے نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک کر محمد لقمان، انکی اہلیہ اور 20 سالہ بیٹی کو شدید طور پر زخمی کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسڈ اٹیک میں لڑکی کا چہرہ اور آنکھ متاثر ہوئے ہیں۔ بہتر علاج کےلئے زخمیوں کو دھولیہ سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

شفیق شیخ نے مزید کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع قلعہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ جس کے بعد قلعہ پولیس اسٹیشن کے افسران نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایسڈ اٹیک میں شدید زخمی محمد لقمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واقعہ دیر رات گئے پیش آیا، جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ محو خواب تھے۔ فی الحال اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی خاندان کے چار افراد پر تیزاب سے حملہ - Acid Attack In Jharkhand

پولیس کی جانب سے ملزمین کی جلد شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کی یقین دہانی کی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Last Updated : Sep 5, 2024, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details