ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو آر ٹی او کا کوئی خوف نہیں ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور آر ٹی او کی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم دوری کا کرایہ لینے سے صاف انکار کر دیتے ہیں۔ اکثر و بیشتر ٹیکسی ڈرائیورز اور مسافروں کے درمیان ہونے والی توتو میں میں جھگڑے میں بدل جاتا ہے۔
مئی کی رات ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمنس علاقے میں آزاد میدان پولیس تھانہ کے سامنے ہم نے یہاں سے بھینڈی بازار کے لیے ٹیکسی تلاش کرنی شروع کر دی۔ حالانکہ یہ فیصلہ مشکل سے ایک کلومیٹر ہوگا۔ہمارے سامنے کئی ٹیکسیاں آئ لیکن جیسے ہی کم دوری پر جانے کا اُنہیں پتا چلا ویسے ہی اُنہوں میں ٹیکسی کی اسپیڈ تیز کر دی۔ہم نے کم و بیش 10 ٹیکسی روکنی چاہی لیکن کسی نے روکنا مناسب نہیں سمجھا بلکہ ہر ایک نے انکار اور دیا۔
شارٹ ڈسٹنس پر جانے کے لیے جب ہم نے اس ٹیکسی ڈرائیور سے بات چیت کی تو یہ جانب اچانک ہونے والی بیماری کا بہانہ کر کی جانے سے انکار کیا۔اسی طرح سے دوسری ٹیکسی بھی بنا رکے چلی گئی جبکہ یہ صاحب جانے کے بجائے ٹیکسی کھڑی کر دی اور انہیں جانا بہت ہی ناگوار بھی گزرا۔