اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے گدا نشین اجمیر درگاہ اور چشتیاں فاؤنڈیشن کے چیئرمین سلمان چشتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔گنگا جمنی تہذیب کی روایتوں والا ملک ہے۔ جہاں تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہی پیغام درگاہ اجمیر شریف سے صدیوں سے دیا جا رہا ہے کہ محبت سب سے اور نفرت کسی سے نہیں۔ انسان کو اگر اس رب کا قرب حاصل کرنا ہے تو اس کو قدرت کی تین صفحات کو اپنے کردار میں اتارنا ہوگا۔ وہ ہیں سورج جیسی شفاقت، دریا جیسی خاطر تواضع اور زمین جیسی ہاسپٹلٹی کرنا۔ ان ہی سب باتوں کو ہم سب محبت کے ساتھ تمام مذاہب تک پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔