کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کردہ جعلی ووٹروں کی فہرست 24 تھیلوں میں بدھ کو کمیشن کے دفتر میں جمع کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن کو دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ترنمول سے 1.7 لاکھ ووٹ کم ملے ہیں۔ اورجعلی ووٹرز کی تعداد بھی اتنی ہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری اور پارٹی کے دو لیڈر جگن ناتھ چٹرجی اور ششیر باجوریا بدھ کو کمیشن کے دفتر میں اس معاملے میں شکایت کی ہے۔
کمیشن کے دفتر کے باہر شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ہم نے 14,267صفحات کی ایک فہرست پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے 42 لوک سبھا حلقوں کی ووٹر لسٹ میں کون سے نام جعلی ہیں۔ تمام معلومات ایک پین ڈرائیو میں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ شبھندوادھیکاری نے کہا کہ جب ریاستی الیکشن کمیشن کی فل بنچ آئے گی تو وہاں بھی اس شکایت کی اطلاع دی جائے گی۔