اردو

urdu

مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، شوسل میڈیا پر ویڈیو وائرل - Lok Sabha Election 2024

مسلم پرسنل لاءا بورڈ کے نائب صدر و سر سید اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے ضلع علی گڑھ سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کی حمایت کا اعلان بی جے پی ایم ایل سی طارق منصور کی رہائش پر ایک تقریب میں کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 8:08 PM IST

Published : Apr 22, 2024, 8:08 PM IST

ETV Bharat / state

مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، شوسل میڈیا پر ویڈیو وائرل - Lok Sabha Election 2024

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا

مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق وائس چانسلر و بھارتیہ جنتا پارتی کے ایم ایل سی و قومی نائب صدر ڈاکٹر طارق منصور کی رہائش پر 16 اپریل کی شب ایک سیاسی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم پرسنل لاءا بورڈ کے نائب صدر و سر سید اکیڈمی کے سابق ڈائریکٹر و اے ایم یو سے ریٹائرڈ پروفیسر علی محمد نقوی نے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقوی ضلع علیگڑھ سے بی جے پی کے امیدوار ستیش گوتم کو اچھا امیدوار بتاتے ہوئے ان کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کو بھی ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ان کو بھی حمایت اور ووٹ دینا چاہیے اور ہمیں ووٹ دینے کے لیے اچھا امیدوار دیکھنا چاہیے چاہیے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا امیدوار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ستیس گوتم صاحب (بی جے پی امیدوار, علیگڑھ) اچھے امیدوار ہے اس لیے آپ لوگ انشاءاللہ ان کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ ضلع علی گڑھ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ستیس گوتم دو بار سے لگا تار رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ان کو تیسری بار رکن پارلیمنٹ کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے جو ہمیشہ ہی اے ایم یو کے خلاف اپنے متنازع بیانوں کو لیکر سرخیوں میں رہتے ہیں۔

تقریب میں اے ایم یو کے اعلیٰ عہدیداران، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کے بھی لوگ موجود رہے جن کی موجودگی اے ایم یو طلباء دیگر اساتذہ اور ملازمین کے لئے حیران کن رہی۔ تقریب میں موجود اساتذہ سے ستیش گوتم نے براہ راست خطاب کیا۔ تقریب میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔

طارق منصور کی رہائش گاہ پر ہوئے اس جلسہ کی اب چو طرفہ مذمت کی جارہی ہے اور جو اساتذہ اس جلسہ میں شریک ہوئے تھے ان کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوالات اوٹھ رہے ہیں کہ کیا کسی سرکاری تعلیمی ادارے کے ملازمین اور عہدے دران کسی سیاسی جماعت یا اس کے امیدوار کی حمایت کر سکتے ہیں؟ کیا ملازمین کسی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیائی وفد نے اے ایم یو کے شعبۂ عربی کا دورہ کیا

اطلاع اور وائرل تصاویر کے مطابق بی جے پی کی اس تقریب میں اے ایم یو کے پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، فائنانس آفیسر پروفیسر محسن خان, پراپرٹی افسر، اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل، شعبہ فارسی کے ڈاکٹر محمد قمر عالم، سی ایم او ڈاکٹر نریش، دھنجیت واڈرا، مظہر القمر، ڈپٹی پراکٹر پروفیسرسید علی نواز زیدی، پروفیسر سید امجد علی رضوی، پروفیسر شاداب خورشید، ڈاکٹر ریحان، انیس الرحمان خان، ڈاکٹر قمر,محمد احمد کے علاوہ متعدد شعبوں سے وابستہ درجنوں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ اور مختلف رہائشی ہالوں کے پروووسٹ وارڈن، شعبہ کے سربراہ اور ریٹائرڈ اساتذہ موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر خصوصی سیاسی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر طلباء اور اساتذہ حیرانی اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details