میڑٹھ:پارلیمانی انتخابات 2024 کی دوسرے مرحلے میں آج میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ کے لیے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر سنیتا ورما نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ واضح رہے کہ سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے سماجوادی پارٹی نے پہلے بھانو پرتاپ سنگھ کو امیدوار بنایا تھا، اس کے بعد سردھنہ سے اسمبلی رکن اتل پردھان کے نام سے گزشتہ روز پرچہ نامزدگی درج کرائی گئی مگر آج ایک بار پھر سے ٹکٹ میں بدلاؤ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی نے امیدوار کو بدل دیا ہے۔
اب میرٹھ ہاپوڑ پارلیمانی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار سنیتا ورما کے نام کو فائنل کرتے ہوئے انہوں نے آج نامزدگی کے آخری دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقعے پر سماجوادی پارٹی میرٹھ کے تمام لیڈران موجود رہے۔ شہر اسمبلی رکن رفیق انصاری اور سابق وزیر شاہد منظور کے بیٹے نوازش کے علاوہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے تمام لیڈران موجود رہے۔