بنگلور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں طلبا تنظیم ایس آئی ایف نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ کرناٹک کی متعدد طلبہ تنظیموں کی جانب سے شمالی ہند کی ریاستوں میں جاری کسانوں کی تحریک کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بنگلور میں ایک زبردست احتجاج منعقد کیا گیا۔
احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا کہ فارمنگ و فارمرس دیش کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور مودی حکومت اسے توڑنے پر آمادہ ہے۔اس موقع پر طلباء نے کسانوں کے ساتھ مودی سرکار کے رویہ کو انتہائی ظالمانہ قرار دیا کیونکہ اس کی ایجنسیاں احتجاج کرنے والے کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے۔