اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ - Supreme Court on Education - SUPREME COURT ON EDUCATION

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صاف طور سے واضح کیا ہے کہ مفلسی کے سبب کسی بھی طالب علم کی تعلیم نہیں رکنی چاہیے۔

Student gets admission in IIT Dhanbad after Supreme Court intervention, special interaction with student
سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 4:39 PM IST

مظفر نگر:اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاص خبر اس وقت دیکھنے میں آئی جب سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ایک طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں داخلہ مل گیا۔ جہاں ٹیٹوڈا گاؤں کے رہنے والے اتل نامی طالب علم کو پہلے راؤنڈ میں آئی آئی ٹی دھنباد میں الیکٹرانک انجینئرنگ کی سیٹ الاٹ کی گئی تھی۔ لیکن غربت کی وجہ سے وقت پر فیس جمع نہ کروانے کی وجہ سے اتل کا داخلہ نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)

بتایا جارہا ہے کہ اتل کے گھر والوں نے کسی نہ کسی طرح 17500 روپے فیس کا انتظام کیا تھا۔ لیکن آخری وقت پر کالج کی ویب سائٹ خود بخود بند ہو گئی۔ جس کی وجہ سے اتل کی فیس جمع نہیں ہوسکی۔ طالب علم کے اہل خانہ نے آئی آئی ٹی دھنباد سے کئی مرتبہ رابطہ (کانٹیکٹ) کیا۔ لیکن جواب میں صرف یہی آیا کہ آپ نے وقت پر فیس جمع نہیں کی۔ جس کی وجہ سے آپ کا ایڈمیشن نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)
سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)

مفلسی کے سبب طالب علم کی تعلیم نہیں رکنی چاہیے

کالج کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ سبھی پروسیسنگ کمپیوٹرائز ہے۔ اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ مایوس ہو کر طالب علم کے اہل خانہ نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا بہتر سمجھا اور وہ پہلے جھارکھنڈ پھر مدراس ہائی کورٹ گئے۔ لیکن وہاں سے انصاف نہ ملنے پر اتل اور ان کے اہل خانہ نے دہلی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)

اب فیصلہ طالب علم اتل کمار کے حق میں آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صاف طور سے واضح کیا ہے کہ مفلسی کے چلتے کسی بھی طالب علم کی تعلیم نہیں رکنی چاہیے اور دھنباد آئی آئی ٹی کو آرڈر دیا کہ طالب علم کو سبھی سہولیات فراہم کرائی جائیں۔

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد طالب علم کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ملا داخلہ، طالب علم کے ساتھ خاص بات چیت (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

گستاخی معاملہ: مظفرنگر میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج - insolence with Prophet

کورٹ نے کہا معاملہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے

سپریم کورٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ آگے سے ایسے معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کے بعد ٹیٹوڈا گاؤں میں اتل کے گھر میں زبردست جشن منایا گیا اور ڈھول کے ساتھ سپریم کورٹ زندہ باد کے نعرے لگا کر اہل خانہ نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم کے ساتھ اتل کمار نے خاص بات چیت میں تعلیم حاصل کرنے پر کی گئی جدوجہد پر تفصیل سے بتایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details