لکھنو:اتر پردیش کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے کہا کہ اج اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی جائزہ میٹنگ تھی۔اس میں متعدد مسائل زیر غور رہے۔ مدرسہ ماڈرن ٹیچر اسکیم بند ہونے کے بعد تقریبا 22 ہزار سے زائد اساتذہ بے روزگار ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سے ہم نے بات چیت کی تھی جس پر انہوں نے ہدایت دیا تھا کہ اس تعلق سے ایک رپورٹ تیار کی جائے اور ریاستی سطح پر یہ اسکیم کیسے چلائی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے غور و فکر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر پوری سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مدرسوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے کیا کچھ اچھا کیا جا سکتا ہے اس پر بھی غور و فکر ہوئی۔ 15 اگست کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی خصوصی مہم ہر گھر ترنگا کے تعلق سے مدرسوں میں ہر گھر ترنگا کی مہم کیسے چلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت سماجی فلاح و بہبود محکمہ کے اشتراک سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو شادی کے لیے رقم دیا جاتا ہے اس اسکیم کو بھی بحال کرنے اور اس میں تیزی لانے کے لیے غور و فکر کیا گیا۔ہم مسلم سماج سے اپیل کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں۔