اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا، حلقہ سے پرینکا گاندھی کے انتخاب لڑنے کا اشارہ - رائے بریلی

سونیا گاندھی نے برائے بریلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ "میں بڑھتی عمر اور صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ اس لیے مجھے براہ راست آپ کی خدمت کا موقع نہیں ملے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ میرا دل و جان ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ ہر مشکل میں میرا اور میرے خاندان کا خیال رکھیں گے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے"۔ ای ٹی وی بھارت کے امیت اگنی ہوتری کی رپورٹ۔

سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا، حلقہ سے پرینکا گاندھی کے  انتخاب لڑنے کا اشارہ
سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا، حلقہ سے پرینکا گاندھی کے انتخاب لڑنے کا اشارہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 4:57 PM IST

دہلی: راجستھان سے راجیہ سبھا کی نشست کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد کانگریس کی سابق سربراہ سونیا گاندھی نے جمعرات کو اپنی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا کے رائے بریلی لوک سبھا حلقہ سے ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ دیا ہے۔ سونیا گاندھی نے برائے بریلی کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ "میں بڑھتی عمر اور صحت سے متعلق مسائل کی وجہ سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ اس لیے مجھے براہ راست آپ کی خدمت کا موقع نہیں ملے گا لیکن یہ بات یقینی ہے کہ میرا دل و جان ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔ میں جانتی ہوں کہ آپ ہر مشکل میں میرا اور میرے خاندان کا خیال رکھیں گے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے"۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے 14 فروری کو راجستھان سے راجیہ سبھا سیٹ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ان کے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔

کانگریس پارٹی میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پرینکا، جو کئی دہائیوں سے رائے بریلی اور امیٹھی کے جڑواں پارلیمانی حلقوں کی ذمہ داری سنبھال رہی تھیں، اب وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے متبادل کے طور پر رائے بریلی سے میدان میں اتر سکتی ہیں جبکہ راہل کیرالہ میں وایناڈ کے علاوہ امیٹھی سیٹ سے بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

2019 سے 2023 تک اتر پردیش کی اے آئی سی سی انچارج رہنے والی پرینکا گاندھی کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات نے مقامی لیڈروں کو پرجوش کر دیا ہے جو 19 فروری کو امیٹھی میں راہل گاندھی کی ایک میگا ریلی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں پرینکا گاندھی بھی شرکت کریں گی۔ راہل کی بھارت جوڑو نیا یاترا 16 فروری کو یوپی میں داخل ہوگی جبکہ یہ یاترا 19 فروری کو امیٹھی اور 20 فروری کو رائے بریلی پہنچے گی۔

اترپردیش میں رکن قانون ساز کونسل و مقامی لیڈر دیپک سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ پرینکا کئی دہائیوں سے امیٹھی اور رائے بریلی حلقوں کا انتظام کر رہی ہیں۔ خاص طور پر رائے بریلی میں وہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس حلقے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور ضلع کانگریس کمیٹیوں کی باقاعدگی سے میٹنگیں کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب پرینکا گاندھی کے رائے بریلی سے انتخاب لڑنے کے امکان پر بہت پرجوش ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ راہل گاندھی امیٹھی سے الیکشن لڑیں۔ ہم 19 فروری کو امیٹھی میں ایک بڑی ریلی کی تیاری کر رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی کی بھی اس ریلی میں شرکت کی توقع ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details