ضرورت مند خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم (etv bharat) اورنگ آباد:اورنگ آباد میں صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن کئی سالوں سے سماجی کاموں میں پیش پیش ہیں۔ مولانا آزاد ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں صفا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمند خواتین کو روزگار فراہم کرنے کے لیے سو سلائی مشین مفت میں تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے کہ صفا بیت المال کہ ذمہ داران کی جانب سے شہر کی آٹھ کچی آبادیوں میں غریبوں کے لئے طبی کیمپ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ سماجی کام اورنگ آباد شہر میں مفتی انیس الرحمن کی سربراہی میں جاری ہے۔ اِسی کڑی کے طور پر تمام ذاتوں اور مذاہب کی سو ضرورت مند خواتین کا سروے کیا گیا۔ 100 خواتین نے سلائی، کڑھائی کی ٹریننگ حاصل کی ہے۔
صفا بیت المال اورنگ آباد ضلع کے ذمہ دار مفتی انیس الرحمن نے کہا ہے کہ شہر میں کئی سارے ایسے خواتین ہیں۔ اس کو سلائی مشین کی بہت زیادہ ضرورت ہے لیکن صفا بیت المال کی جانب سے 100 خواتین کو ہی مفت میں سلائی مشین دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مضمون نویسی مقابلوں میں درجنوں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
مفتی انیس الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر اہل خیر حضرات صفا بیت المال کی مدد کرتے ہیں، تو اور کئی ساری ضرورت مند خواتین کو سلائی مشین مفت میں دی جا سکتی ہے۔ یہ تقریب اورنگ آباد کے مولانا آزاد اسکول میں رکھی گئی تھی، جس میں مسلم خواتین کے ساتھ ساتھ برادران وطن کو بھی سلائی مشین مفت میں دی گئی سلائی مشین مفت میں حاصل کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اب سلائی مشین ملنے کے بعد وہ کپڑے سئنگی اور اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ بھریں گی۔