اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندرلوک واقعہ: ایس آئی منوج کمار طومر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ - Inderlok Incident

Inderlok Incident: سماجی تنظیم ناگرک سیوا سنستھا کی جانب سے دہلی میں اندر لوک علاقے میں واقع مسجد کے باہر نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے ایس آئی منوج کمار طومر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے قصوروار افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایس آئی منوج کمار طومر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
ایس آئی منوج کمار طومر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 1:14 PM IST

ایس آئی منوج کمار طومر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سماجی تنظیم ناگرک سیوا سنستھا کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ساتھ ہی میرٹھ کے ایس ایس پی کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ جمعہ کو دہلی کے اندر لوک علاقے کی مسجد کے باہر نماز ادا کر رہے نمازیوں پر مقامی چوکی انچارج منوج کمار طومر کا نمازیوں کو لات مارتے ہوئے و نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہا ہے جس سے مسلم سماج میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے. کسی بھی مذہب کی عبادت میں خلل پیدا کرنے کی اجازت ہمارے آئین میں کسی کو نہیں دی گئی ہے۔تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نازیبا حرکت کرنے والے دہلی پولیس کے سب انسپکٹر منوج کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف سی پی آئی ایم ایل نے احتجا ج کا اعلان کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح نمازیوں کے ساتھ انسپکٹر کی بدترین حرکت کو مسلم سماج بالکل بھی برداشت نہیں کرے گا ایسے شخص کے خلاف ناگرک سیوا سنستھا کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا.تاکہ اس طرح واقعہ دوبارہ پیش آیے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details