اردو

urdu

ETV Bharat / state

سودیشی کرافٹ میلہ میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے دکاندار مایوس - Swadeshi Craft Mela

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں اس سال بھی کرافٹ میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کرافٹ میلہ کو سودیشی کرافٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، جس میں مختلف فنکاروں اور دستکاروں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

سودیشی کرافٹ میلہ میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے دکاندار مایوس
سودیشی کرافٹ میلہ میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے دکاندار مایوس (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 18, 2024, 3:55 PM IST

بھاگلپور: گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ریاست بہار کے بھاگلپور میں کرافٹ میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کرافٹ میلہ کو سودیشی کرافٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ہمارے کے فنکاروں اور دستکاروں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ اور اپنے ہاتھوں یا صنعت کاری میں تیار کردہ چیزیں فروخت کر رہے ہیں لیکن بارش کا موسم اور میلے میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے اسٹالز لگانے والے دکاندار انتہائی مایوس ہیں۔

سودیشی کرافٹ میلہ میں لوگوں کی عدم دلچسپی سے دکاندار مایوس (Etv bharat)

میلہ کے آرگنائزر بھولا پرساد نے میلہ سے متعلق معلومات فراہم کی۔ گجرات کے سوراشٹر سے یہاں اسٹال لگانے والی جیوتی اس بار کرافٹ میلہ سے بیحد مایوس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ایک تو لوگ بہت کم آ رہے ہیں اور جو لوگ آتے ہیں وہ بھی صرف اشیاء دیکھ لیتے ہیں خریداری نہیں کرتے ہیں۔میلہ میں بچوں کی تفریح کے لیے چھوٹے موٹے کھیل بھی ہیں۔ اور میلہ کے آخری سرے پر کتاب کی ایک دکان بھی نظر آئی لیکن انٹرنیٹ کے اس دور میں اب تو کتابوں کی اہمیت مانو کھو گئی ہے، حالانکہ جو لوگ سنجیدگی سے مطالعہ کرنے والے ہیں وہ اب بھی کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کرتے۔

اس سودیشی کرافٹ میلہ میں بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، سمیت کئی ریاستوں سے کاروباریوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں، لیکن لوگوں کی عدم دلچسپی سے ان کے چہرے مایوس ہیں۔ پہلے ایسے میلے کا لوگوں کو سال بھر انتظار رہتا تھا لیکن موبائل اور انٹرنیٹ کے اس دور میں جہاں رئیل کی جگہ ریل نے لے لی ہو وہاں ایسے ٹھیلوں کی کم ہوتی اہمیت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details