حیدرآباد: یہاں ایک نوجوان نے ہفتہ کے روز اپنے عادی شرابی والد، اور اسے بچانے کے لیے آنے والے ایک اور رشتہ دار کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ بابل ریڈی نگر علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنے والد کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ خاندانی مکان کی فروخت پر جھگڑے کے دوران بیوی کو مار رہا تھا۔ لکشمی نارائنا (55) جو شراب کا عادی تھا، اپنی بیوی اور بچوں کو ہراساں کرتا تھا۔ گھر والوں نے اپنا مکان فروخت کر دیا تھا۔
ہفتہ کی شام اس نے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فروخت کی رقم سے 20 لاکھ روپے ادا کیے جائیں۔ جب وہ نہ مانی تو اس نے اسے مارنا شروع کردیا۔ جب ان کے بیٹے راکیش نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو لکشمی نارائن نے بیٹے پر بھی حملہ کر دیا۔ اس کے بعد راکیش اسے گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گیا اور اس پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا۔ راہگیر اس واقعے کو خوفزدہ ہو کر دیکھ رہے تھے۔